نییکا کے رجسٹریشن پورٹل میں خوش آمدید
الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز (EVCI & BSS) کے لیے نییکا کے رجسٹریشن پورٹل میں خوش آمدید۔

"نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (پاکستان الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر اور بیٹری سواپنگ ریگولیشنز 2024)" کا قیام پاکستان بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز (EVCS) اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز (BSS) کو منظم اور فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ قواعد و ضوابط ان تنصیبات پر لاگو ہوتے ہیں جو نیپرا کے لائسنس یافتہ کے ای (KE) اور ڈسکوز (DISCOS) کے سروس ایریاز میں واقع ہیں۔ موجودہ EVCS اور BSS کو ان قواعد پر عمل درآمد سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جب تک کہ وہ کوئی بڑے پیمانے پر ترمیم نہ کریں، تاہم، انہیں نگرانی اور نفاذ کے لیے نییکا کے ساتھ رجسٹریشن کرنی ہوگی۔ نییکا، بطور نگران ادارہ، تنصیب، معائنہ اور نفاذ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا تاکہ قواعد کی تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ قواعد و ضوابط الیکٹرک وہیکلز کے اپنانے کو فروغ دینے، عمل کو آسان بنانے، اور ایک معاون  نظام کی تشکیل کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس کے  کلیدی مقاصد میں کاروبار میں آسانی کے لیے ون ونڈو آپریشن کا تعارف، EV چارجنگ کے لیے کم لاگت بجلی کے نرخوں کا نفاذ، اور EV نیٹ ورک کی توسیع کے لیے نجی و سرکاری شراکت داری کی حوصلہ افزائی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، یہ قواعد چھوٹے پیمانے کے EV کاروباری اداروں کی معاونت، بجلی کے ترسیلی نظام  کو فروغ دینے، اور EV کے نظام کو بہتر بنا کر مکاربن کے  اخراج کی  کمی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ اقدام پائیدار توانائی کے حل اور پاکستان میں EV انفراسٹرکچر کی وسیع دستیابی کے لیے نییکا کے عزم کو اجاگر  کرتا ہے۔

 

الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کے قواعد و ضوابط ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابھی آن لائن درخواست دیں

 

رابطہ کی تفصیلات
مدد درکار ہے؟ معاونت کے لیے ہماری ٹیم سے بلا جھجھک رابطہ کریں۔

 

نام:

Mr. Syed Saadullah, (Assistant Director Electrical)

ای میل:

tech.support@neeca.gov.pk

فون:

051-2272182

 

 

عمومی سوالات (FAQs)


الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے این او سی کیسے اور کہاں سے حاصل کیے جا سکتے ہیں؟
رجسٹریشن کے لیے درخواستیں نییکا کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی جانی چاہئیں، جن میں درخواست گزار کی معلومات، سائٹ کی تفصیلات، اور تکنیکی خصوصیات شامل ہونی چاہئیں۔

درخواست کے ساتھ درج ذیل اجازت ناموں  اور این او سیز کی ضرورت ہوگی:
مقامی میونسپل حکام کی طرف سے اجازت نامہ ۔
زمین کے استعمال یا ملکیت سے متعلق اجازت نامہ۔
تقسیم کار کمپنیوں (DISCOs) سے این او سی۔
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (EPA) سے این او سی۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) یا کسی دیگر متعلقہ ادارے سے این او سی۔

مندرجہ بالا اجازت ناموں  /این او سیز کو درخواست کے ساتھ منسلک یا اپلوڈ کرنا ضروری ہے، اس کے بغیر درخواست کو حتمی طور پر جمع نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست پر کارروائی کا وقت:
تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مکمل درخواست جمع کرانے کے بعد، نییکا کی جانچ کمیٹی، جو ایک ون ونڈو سہولت کے طور پر کام کرتی ہے، درخواست کا جائزہ لے گی اور درخواست وصولی کی تاریخ سے 15 دنوں کے اندر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گی۔


الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کی رجسٹریشن کے لیے کون سے دستاویزات درکار ہیں؟

درخواست کے ساتھ درج ذیل دستاویزات (بشمول اجازت ناموں  اور این او سیز) ضروری ہیں:

         نییکا (نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی) کے نام پر جاری کردہ ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے رجسٹریشن فیس، جو نییکا کے بینک اکاؤنٹ میں قابلِ ادائیگی ہو۔

         اس اتھارٹی کی مصدقہ کاپی جو اس فرد/افراد کے اختیارات کی تصدیق کرتی ہو، جو نییکا کے ساتھ EVCS/BSS کی رجسٹریشن کے لیے درخواست دینے کے مجاز ہیں۔

         متعلقہ اجازت ناموں   اور این او سیز کی نقول۔


درخواست کی رجسٹریشن فیس کیسے جمع کرائی جائے؟

برائے مہربانی رجسٹریشن فیس کی تفصیلات کے لیے SRO کے شیڈول A اور B کا حوالہ دیکھیں۔ فیس ڈیمانڈ ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرائی جائے، جو "نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی" کے نام پر نییکا کے نامزد بینک اکاؤنٹ میں قابلِ ادائیگی ہو۔

ڈیمانڈ ڈرافٹ قابلِ ادائیگی:  نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی

(National Energy Efficiency & Conservation Authority)

آن لائن درخواست بھرتے وقت، درخواست گزار کو ڈیمانڈ ڈرافٹ کی اسکین شدہ کاپی اپلوڈ کرنی ہوگی۔ مکمل درخواست جمع کرانے کے بعد، اصل ڈیمانڈ ڈرافٹ نییکا کو کورنگ لیٹر کے ساتھ بھیجنا ضروری ہے، جس میں نییکا کے آن لائن پورٹل کے ذریعے جاری کردہ    EVCS/BSS درخواست ID شامل ہو، درج ذیل پتے پر:

پتہ برائے اصل ڈیمانڈ ڈرافٹ جمع کرانے:

مسٹر زید امیر، (منیجر ٹیکنیکل – ای سی ایف)
نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA)
نیکا بلڈنگ، سیکٹر G-5/2، اسلام آباد


الیکٹرک وہیکل چارجنگ اور بیٹری سواپنگ ریگولیشنز 2024 کا مقصد کیا ہے؟

یہ ضوابط الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے اپنانے کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتے ہیں، جس کے تحت EV چارجنگ اسٹیشنز اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کی تنصیب، کم لاگت ٹیرف کا نفاذ، اور انفراسٹرکچر کی مطابقت و حفاظتی معیارات کو یقینی بنایا جاتا ہے۔


ان ضوابط کے بنیادی مقاصد کیا ہیں؟

اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

         پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے استعمال کو فروغ دینا۔

         کاروباری عمل کو ون ونڈو آپریشن  کے ذریعہ آسان بنانا ۔

         الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے لیے سستے نرخ/ریٹمتعارف کرانا۔

         نجی و سرکاری شراکت داری کے ذریعے EV چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینا۔

         کاربن کے اخراج میں کمی اور EV چارجنگ کے لیے گرڈ کی تیاری کو یقینی بنانا۔


ان ضوابط کے نفاذ کی نگرانی کی ذمہ داری کس پر ہے؟

ان ضوابط کے نفاذ، نگرانی، معائنہ اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ دار نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (NEECA) ہے۔


یہ ضوابط کہاں لاگو ہوتے ہیں؟

یہ ضوابط تمام EV چارجنگ اسٹیشنز (EVCS) اور بیٹری سواپنگ اسٹیشنز (BSS) پر لاگو ہوتے ہیں، جو ڈسٹری بیوشن لائسنسیز اور الیکٹرک پاور سپلائی لائسنسیز کی سروس حدود میں واقع ہیں، جنہیں عام طور پر KE اور DISCOS  کہا جاتا ہے۔


کیا موجودہ EVCS اور BSS کو ان نئے ضوابط کی پابندی کرنی ہوگی؟

جو اسٹیشنز ان ضوابط کے نفاذ سے پہلے نصب کیے گئے ہیں، انہیں نییکا کے ساتھ رجسٹریشن کروانی ہوگی، تاہم، وہ  جب تک کوئی بڑی تبدیلیاں نہ کریں ،ان ضوابط کی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔


ون ونڈو آپریشن کا مقصد کیا ہے؟

ون ونڈو آپریشن درخواست کے عمل کو آسان اور مؤثر بناتا ہے، جس کے ذریعے تمام ضروری منظوریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔


کیا کوئی نجی فرد EVCS/BSS قائم کر سکتا ہے؟

جی ہاں، افراد، کمپنیاں، یا تنظیمیں رجسٹریشن کے تقاضے مکمل کرکے EVCS/BSS قائم کر سکتی ہیں۔

 


 

کیا EVCS/BSS رہائشی علاقوں میں قائم کیے جا سکتے ہیں؟

جی ہاں، لیول 1 اور لیول 2 چارجرز رہائشی استعمال کے لیے موزوں ہیں، جبکہ زیادہ پاور والے چارجنگ اسٹیشنز عام طور پر کمرشل یا صنعتی علاقوں تک محدود ہوتے ہیں۔


مختلف چارجنگ لیولز کون سے ہیں؟

ضوابط کے مطابق چارجنگ لیولز درج ذیل ہیں:


EVCS/BSS کے لیے رجسٹریشن کا عمل کیا ہے؟

درخواست دہندگان کو ایک آن لائن فارم (https://forms.neeca.pk/ )پُر کرکے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کروانا ہوگا، اور ساتھ ہی 50,000پاکستانی روپے کی ناقابل واپسی فیس نیکا (NEECA) کو ادا کرنا ہوگی، جیسا کہ ضوابط کے شیڈول A اور B میں درج ہے۔ یہ درخواست ایک نامزد کمیٹی کے ذریعے 15 ورکنگ دنوں میں جانچ کی جائے گی۔ منظوری کا انحصار تکنیکی، حفاظتی، اور کارکردگی کے معیارات پر پورا اترنے پر ہے۔


کیا رجسٹریشن اور آپریشن کے لیے کوئی سالانہ فیس مقرر ہے؟

جی ہاں، ابتدائی رجسٹریشن کی لاگت  50,000 پاکستانی روپے  فی اسٹیشن ہے، جبکہ سالانہ معائنہ فیس چارجنگ لیول کے مطابق مختلف ہوتی ہے، جو 35,000 سے  80,000 پاکستانی روپے  تک چارجنگ پاور کے حساب سے مقرر کی گئی ہے۔


EVCS کی رجسٹریشن برقرار رکھنے کے لیے سالانہ فیس کیا ہے؟

سالانہ معائنہ فیس چارجنگ لیول کے مطابق درج ذیل ہے:

         لیول 2: 35,000 پاکستانی روپے

         لیول 3: 50,000 پاکستانی روپے

         لیول 4: 65,000 پاکستانی روپے

         لیول 5: 80,000 پاکستانی روپے


نئے EVCS کی تنصیب کے لیے پارکنگ اسپیس کی کم از کم ضرورت کیا ہے؟

نئے یا دوبارہ تعمیر شدہ EV چارجنگ اسٹیشنز کو انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ (ECBC)-2024 کے مطابق پارکنگ اسپیس مختص کرنی ہوگی۔ تفصیلات نییکا کی ویب سائٹ پر ECBC سیکشن میں دستیاب ہیں۔


عدم تعمیل کی صورت میں کیا سزائیں ہیں؟

عدم تعمیل پر درج ذیل سزائیں لاگو ہوں گی:

         پہلی خلاف ورزی100,000 پاکستانی روپے جرمانہ

         دوسری خلاف ورزی 500,000 پاکستانی روپے جرمانہ

         تیسری خلاف ورزی: رجسٹریشن کی منسوخی کا امکان


کیا EVCS/BSS کے لیے مخصوص تکنیکی معیارات ہیں؟

جی ہاں، EVCS/BSS کو درج ذیل معیارات پر پورا اترنا ہوگا:

مختلف کنیکٹر اقسام کے ساتھ مطابقت (جیسے CCS2, CHadeMO, GB/T, Mennekes (Type 2), Tesla اور IEC معیارات ) جیسا کہ ضوابط کے ٹیبل  2.1 میں درج ہے۔


اگر درخواست نامکمل ہو تو کیا عمل ہوگا؟
نامکمل درخواستیں درستگی کے لیے واپس کر دی جائیں گی، اور درخواست گزار کو 15 ورکنگ دنوں میں جواب دینے کا وقت دیا جائےگا۔


بیٹری سواپنگ اسٹیشنز (BSS) کے لیے کیا تقاضے ہیں؟
بیٹری سواپنگ اسٹیشنز کو مخصوص معیارات پر عمل کرنا ہوگا، بشمول IEC اور PSQCA کے حفاظتی، کارکردگی اور برقی فعالیت سے متعلق تقاضے۔ انہیں بیٹریوں کے محفوظ اسٹوریج، چارجنگ، اور مینجمنٹ سسٹم بھی فراہم کرنا ہوگا۔


EVCS اور BSS کے لیے حفاظتی تقاضے کیا ہیں؟
تمام اسٹیشنز کو IEC معیارات کے مطابق حفاظتی نظام، گراؤنڈنگ اقدامات، اوور وولٹیج پروٹیکشن، اور بجلی کے جھٹکے، فالٹس اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے پروٹوکولز نافذ کرنے ہوں گے۔ BSS کو IEC 62840 معیارات پر عمل کرنا ہوگا، جو بیٹریوں کے ہینڈلنگ، اسٹوریج، اور چارجنگ سسٹمز کے حفاظتی پروٹوکولز کا احاطہ کرتے ہیں۔


عوامی استعمال کے لیے EVCS پر کون سے سائن بورڈز ضروری ہیں؟
چارجنگ اسٹیشنز    پر وولٹیج، ایمپیئر اور حفاظتی معلومات سے متعلق سائن بورڈز نمایاں طور پر آویزاں کرنا ضروری ہے۔


اگر EVCS/BSS معائنہ کے معیارات پر پورا نہ اتریں تو کیا ہوگا؟
عدم تعمیل کی صورت میں جرمانے، مالی سزا یا رجسٹریشن کی منسوخی ہوسکتی ہے۔


EV بیٹریوں کی تلفی کے لیے کون سے ماحولیاتی معیارات لاگو ہوتے ہیں؟
بیٹریوں کی تلفی اور ری سائیکلنگ کے عمل کو وفاقی اور صوبائی ماحولیاتی تحفظ ایجنسیوں کے رہنما اصولوں کے مطابق انجام دینا ضروری ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


EV چارجنگ کے لیے ٹیرف کیسے مقرر کیا جاتا ہے؟
ٹیرف NEPRA کے ذریعے مقرر کیے جاتے ہیں، اور ہر اسٹیشن کو عوامی اور تجارتی چارجنگ کے لیے ان منظور شدہ ٹیرف پر عمل کرنا لازمی ہے۔


کیا EV چارجنگ اسٹیشن 24/7 کام کر سکتا ہے؟
جی ہاں، آپریٹرز کو 24/7 سروس برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کے لیے 90% سے زائد دستیابی یقینی بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔


کیا عوامی EVCS/BSS کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ضروری ہے؟
جی ہاں، عوامی EVCS/BSS کو آن لائن ریزرویشن کے لیے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ضروری ہے۔